زخمیوں کی مدد کرنے والے پولیس جوان ٹرک کی ٹکر سے زخمی
گنٹور (اے پی ) /26 اگست ( پی ٹی آئی ) گاڑی الٹ جانے کے سبب اس میں سفر کر رہے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ متاثرین کو راحت پہنچانے کی کوشش کرنے والے دو پولیس ملازمین تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر زحمی ہوگئے ۔ تھانڈے پلی سرکل انسپکٹر ہری کرشنا نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع گنٹور کے دیہات کنچنا پلی میں صبح کی اولین ساعتوں میں یہ سڑک حادثہ پیش آیا ۔ آٹھ افراد جوکہ تیار سوئیٹر کے بیوپاری تھے ۔ گنٹور سے وجئے واڑہ جارہے تھے منگلاگیری ٹاون کے کنچناپلی دیہات کے قریب گاڑی الٹ جانے کے سبب حادثہ پیش آیا ۔ پولیس پٹرولنگ ٹیم جو جائے حادثہ سے قریب تھی زخمیوں کو راحت کاری کے اقدامات کر رہی تھی ۔ اس اثناء میں ایک تیز رفتار ٹرک نے دو پولیس جوانوں کو زخمی کردیا ۔ مہلوک نیپالی افراد کی رام بہادر 40 سالہ ، سندو بہادر 54 سالہ ٹیک بہادر 40 سالہ اور ڈرائیور ارون کمار 24 سالہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔ بتایا گیا کہ شیخ سید ہیڈ کانسٹیبل اور ہوم گارڈ حادثہ میں زخمی ہوگئے ۔