گنٹور میں نیروس کے اسٹور کا افتتاح

حیدرآباد۔/20ڈسمبر، ( پریس نوٹ ) نیروس کی جانب سے گنٹور میں اس کے پہلے اسٹور کا لکشمی پورم روڈ۔ گنٹور میں آغاز کیا گیا جس کا افتتاح 19ڈسمبر کو شام 6بجے ٹالی ووڈ اداکارہ ریگینا نے کیا۔ فیملی اسٹور، نیروس پر مرد و خواتین اور بچوں کیلئے وسیع تر رینج کے ملبوسات پیش کئے جارہے ہیں۔ جس میں خواتین کیلئے ساریز، سلکس، ریڈی میڈ ملبوسات، مکس اینڈ میاچ، اَن اسٹیچڈ سوٹس، مَردوں کیلئے  شیروانی، سوٹس، کرتاس، شرٹس کے ساتھ ڈیزائنر کلکشنس اور بچوں کیلئے پورے رینج کی پیشکش کی جارہی ہے۔ گنٹور میں نیروس کے اسٹور کو کھولنے کے ساتھ نیروس اب پوری ریاست آندھراپردیش میں اس کے آپریشنس کو وسعت دے رہا ہے۔