گنٹور میں دودن کی دلہن کا قتل

مرضی کے خلاف شادی، ماں باپ نے بیٹی کا گلا گھونٹ دیا

حیدرآباد 23 مارچ ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے گنٹور ٹاون میں ایک 26 سالہ خاتون سافٹ ویر انجینئر مقتول پائی گئی جس نے اپنے ماں باپ کی مرضی کے خلاف بمشکل دو دن قبل کسی دوسرے طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے شادی کی تھی۔ پولیس نے کہا کہ شبہ کیا جاتا ہے کہ باپ پی ہری بابو اور ماں سامراجئیم نے خاندانی گھر میں اپنی بیٹی کا گلا گھونٹ دیا۔ جس کے بعد ماں باپ مفرور ہیں۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ پی دیپتی 2010 سے یہاں کے ایک آئی ٹی ادارہ میں کام کررہی تھی اور اس کمپنی کے ملازم اپنے ایک ساتھی کرن کمار سے محبت کیا کرتی تھی۔ تاہم ماں باپ نے دونوں کے درمیان محبت کی مخالفت کی تھی جس کی پرواہ کئے بغیر دیپتی اور کرن نے 21 مارچ کو آریہ سماج مندر میں شادی کرلی تھی۔ پولیس آفیسر نے کہا کہ اس (دیپیتی) کے ماں باپ نے یہ کہتے ہوئے نو شادی شدہ جوڑْ کو گنٹور کے آبائی مقام چلنے کا مشورہ دیا کہ انہوں نے شادی کو قبول کرلیا۔

اس جوڑنے کو گنٹور میں صرف چند رسوم انجام دینا باقی ہے‘‘۔ ماں باپ نے گنٹور میں کرن اور اس کے دوستوں کو لاج میں ٹہرنے کیلئے کہا اور دیپیتی کو اپنے ساتھ لے گئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’کرن کمار نے آج صبح اپنی بیوی سے سل فون پر بات کرنے کی کوششکی اور کوئی جواب نہ ملنے پر اس نے پولیس کو چوکس کیا بعدازاں پولیس ٹیم وہاں پہونچ گئی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی جہاں دیپتی کو بستر پر مردہ حالت میں پڑا دیکھا گیا ۔ اوڑھنی سے اس کا گھونٹ دیا گیا تھا۔ پولیس نے مفرور ماں باپ کو پکڑنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیئے ہیں۔