گنٹور میں حادثہ ، 6افراد زخمی

حیدرآباد8مئی(یواین آئی) آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں پیش آئے حادثہ میں 6افراد زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے داچے پلی منڈل میں اُس وقت پیش آیا جب آئیل کنٹینر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ ٹینکر دکانات میں گھس پڑا۔ اس حادثہ میں 6افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پر پہنچی جس نے اس بھاری کنٹینر کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔اس حادثہ کے بعد عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔