پولیس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ کارروائی، ساگوان کی لکڑیاں اور گاڑیاں ضبط
یلاریڈی۔/30جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل گندھاری کے نیرل تانڈہ میں محکمہ پولیس اور محکمہ صحرا کے عہدیداروں کا مشترکہ کارڈن سرچ منعقد کیا گیا جس میں ضلع ایس پی ، ڈی ایف او شریمتی سویتا، وسنتا نے اپنے عملے کے ساتھ مل کر گھر گھر جاکر تنقیح کرنے پر ضروری کاغذات کے بناء چلائے جارہے گاڑیوں اور کار پینٹر شاپ میں ناجائز طریقہ سے ذخیرہ ساگوان کے 120 ٹکڑے اور اوزار ضبط کرلیا۔ سب انسپکٹر ستیہ نارائنا نے مزید بتایا کہ مختلف مکانات میں پوشیدہ رکھے 12 ساگوان کے لکڑیاں ضبط کرکے کارپینٹر شاپ کو مہر بند کردیا گیا۔ بعد ازاں ضلع ایس پی، ڈی ایف او نے بات کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ ضروری کاغذات کے بنا گاڑیوں کو چلانا اور گھر میں رکھنا بھی غیر قانونی ہے اور غیر قانونی طریقہ سے ساگوان کا کاروبار کرنا اور اسے گھروں میں پوشیدہ رکھنا جرم بتایا۔ ایسے افراد جو کوئی بھی ہوں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کارپینٹر سائی بابا کے خلاف مقدہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر یلاریڈی ڈی ایس پی چندر شیکھر گوڑ ، سدا شیو نگر سرکل انسپکٹر ٹاٹا بابو ، سدھاکر ، سات سب انسپکٹران، 100 پولیس ملازمین، صحرا عملے نے اس سرچ میں حصہ لیا۔