گنا کسانوں کے وفد کا دورہ مہاراشٹرا

بودھن /20 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے گنا اگانے والے کسانوں کا ایک وفد ریاستی وزیر مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی کی قیادت میں پڑوسی ریاستوں مہاراشٹرا و کرناٹک کے معلوماتی دورہ پر روانہ ہوا ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر نظام دکن شوگر فیاکٹری بودھن نظام آباد کوآپریٹیو شوگر فیاکٹری نظام آباد کے علاوہ مٹ پلی و میدک NDSL فیاکٹریوں سے ایک ایک بس اس طرح جملہ چار بسوں پر مشتمل کسانوں کا وفد رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر بی بی پاٹل کے پاس ظہیرآباد میں جمع ہوا اور یہاں سے مہاراشٹرا کے شہر بارہ متی روانہ ہوگا ۔ اس معلوماتی دورہ کے دوران کسان کرناٹک اور مہاراشٹرا میں کوآپریٹیو سیکٹر میں فائدے میں چلنے والی فیاکٹریوں کا دورہ کریں گے اور کسانوں سے گنے کی زیادہ سے زیادہ فصل اگانے کے تعلق سے معلومات حاصل کریں گے ۔ اس معلوماتی دورہ کرنے والوں کے وفد میں ارکان اسمبلی باجی ریڈی گوردھن ( رورل نظام آباد ) ودیا ساگر راؤ مٹ پلی کے علاوہ ایم پی ظہیرآباد بی بی پاٹل کے علاوہ بودھن کے کینن گرور اسوسی ایشن کے صدر کے سرینواس ریڈی سابقہ صدر منڈل پریشد بودھن جی گنگاریڈی کے علاوہ رام کرشنا راؤ اور دیگر کسان شامل ہے ۔