مٹ پلی 6 جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی ضلع سکریٹری جناب الوری مہندر نے صحافتی بیان مںی بتایا کہ تلنگاہ حکومت کو چاہئے کہ گنا کسانوں کے ساتھ انصاف کرے کراشنگ گنا فی ٹن کیلئے 3500 روپئے ادا کرے حکومت کی جانب سے گنا کسانوں کو تیقن نہ ملنے پر تخمی گنا بونے کیلئے مقامی کسان تشویش میں مبتلا ہیں آنے والے سیزن کیلئے کسانوں کو مناسب ہمت افزائی کی جائے اس موقع پر کانگریس قائدین مٹ پلی مسرز ہامہ راجیا ، محمد رئیس الدین ،شیر راجو ،آکولہ ہنڈمانڈلو جناب پٹا پریم کمار اور دیگر موجود تھے ۔