گمبھی راؤ پیٹ۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع کانگریس کٹکم مرتنجیم نے ریاستی وزیر پنچایت، انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راؤ پر سوچھ بھارت، انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر سے متعلق صدفیصد نشانہ پارکر نے کا غلط اندراج، گمراہ کن رپورٹ مرکزی حکومت کو پیش کرتے ہوئے جھوٹا ایوارڈ حاصل کرنے کا الزام عائد کیا۔ مسٹر کٹکم مرتنجیم آج یہاں گمبھی راؤ پیٹ میں اپنی قیامگاہ پر اخباری نمائندوں کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی برسراقتدار حکومت اور اس کے قائدین مختلف اقسام کی بدعنوانیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ CESS ڈائرکٹرس کی انتخابی مہم کے دوران اسمبلی حلقہ سرسلہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں عوام کی کثیر تعدادنے بیت الخلائوں کی تعمیر سے متعلق رقم کی عدم فراہمی کی شکایت کی۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ انفرادی بیت الخلاؤں کی منظور کردہ رقم ٹریژری کے ذریعہ حاصل کرلئے لیکن یہ رقم عوام تک پہنچ نہیں پاسکی بلکہ راست پارٹی قائدین نے اسے غبن کرلیا۔ مرتنیم نے کہا کہ انفرادی بیت الخلائؤں سے متعلق بدعنوانیوں کی شکایت و عنقریب ریاستی وزیر کے ٹی آر کے علاوہ اصل عہدیداروں سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انفرادی بیت الخلاؤں سے متعلق بدعنوانیوں کے مباحث کیلئے کے ٹی آر سے چیالنج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دو اسمبلی حلقہ جات ، دو میونسپل کے علاوہ9 منڈلوں میں CESSکے ڈائرکٹرس کی نشست پر کانگریس قائدین کامیابی حاصل کریں گے۔