گمبھی راؤ پیٹ کے اے ٹی ایم گذشتہ تین ہفتوں سے بند

گمبھی راؤ پیٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ میں واقعہ اے ٹی ایم مشین رقم کی قلت کی وجہ سے گذشتہ تین چار ہفتوں سے بند پڑے ہوئے ہیں ۔ بینکوں کے ذریعہ بھی معمولی رقم کی ادائی کی وجہ سے عوام بالخصوص کھاتے داروں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ارباب مجاز اس جانب توجہ دینے سے قاصر ۔ چند ماہ قبل نوٹوں کی تبدیلی کی وجہ سے عوام کھاتہ داروں کو اپنی جمع پونچی رقم کے حصول کے لئے کئی دکھے کھانے پڑے تھے کہ پھر اچانک رقم کی قلت کے اے ٹی ایم وائر کے گشت ہونے کی اطلاعات کے ساتھ عوام کو روپئے کا حصول مشکل مرحلہ بن گیا ہے ۔ بینکوں میں جمع رقم کی ضروریات زندگی کے طور پور استعمال کی غرض سے ڈرا کرنے کے لئے عوام کو کئی گھنٹوں تک قطاروں میں کھڑے رہنے کی نوبت آن پری ہے ۔ گمبھی راؤ پیٹ میں واقع ٓآندھرا بینک ہو کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا گذشتہ دو ہفتوں سے صرف دو ہزار پانچ ہزار فی کھاتہ داروں کو رقم ڈرا کرنے کی پابندی لگائی گئی ہے ۔ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ مسلمانوں کے اخراجات میں اضافہ کے امکان کے پیش نظر ارباب مجاز کو چاہئے کہ وہ اے ٹی ایم مشین میں رقم کو ڈالیں تاکہ عوام کو رقم کے حصول کو آسان بنایا جائے اور بینکوں کے ذریعہ20 ہزار تا 50 ہزار رقم ڈرا کرنے کی اجازت دی جائے۔