گمبھی راؤ پیٹ 11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ مستقر میں عنقریب آر ٹی سی بس ڈپو کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں آج آر ٹی سی ریجنل منیجر کریم نگر مونی شیکھر نے مقامی عوامی نمائندوں کی ایک ٹیم جن میں ضلع پریشد رکن ملوگاری پدما نرسا گوڑ، سرپنچ آکاپلی بالیا، ایم پی ٹی سی ارکان حمیدالدین، خالد، کملا ریڈی وارڈ کونسلر، ڈاکٹر سنجولو، محمدشفیع الدین، لکم پلی آنند، لکشمن وغیرہ شامل تھے کے ہمراہ کاکولا گوٹا پہنچ کر سرکاری اراضی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل منیجر مونی شیکھر نے کہاکہ ریاستی وزیر تارک راما راؤ کی ہدایت پر وہ یہاں آر ٹی سی بس ڈپو کے قیام کیلئے سرکاری طور پر دستیاب پانچ ایکر اراضی کا معائنہ کرنے کے لئے آئے ہیں۔ اس موقع پر ریجنل منیجر مونی شیکھر نے مقامی عوامی منتخب نمائندوں سے کہاکہ آر ٹی سی ڈپو کیلئے پانچ ایکر اراضی کی ضرورت ہے جوکہ آبادی سے بالکل قریب واقع ہو۔ ریجنل منیجر نے کہاکہ آج جو سرکاری طور پر نشاندہی کی گئی اراضی جوکہ کاکولا گوٹا پر واقع ہے آبادی سے کافی دور ہورہی ہے جس کی وجہ یہاں ڈپو کا قیام عمل میں لانا ناممکن ہے لہذا اندرون 15 یوم آبادی سے بالکل قریب واقع اراضی کی نشاندہی کرنے کے بعد اس کا معائنہ کیا جائے گا تاکہ ڈپو کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔