گمبھی راؤ پیٹ میں برقی شاک سے خاتون فوت

گمبھی راؤ پیٹ 21 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی شاک لگنے کی وجہ ایک شادی شدہ 45 سالہ خاتون فوت ہوگئی۔ یہ واقعہ آج شام کے اوقات گمبھی راؤ پیٹ مستقر کے شیواجی نگر علاقہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایراوینی راجوا اپنے مکان میں ناکارہ برقی بلب کی تبدیلی کے دوران بلب کے ہولڈ سے چھو گئی جس کی وجہ سے بلب کے ہولڈ سے برقی رو خاتون کے جسم میں دوڑ گئی۔ جس کو نازک حالت میں افراد خاندان دواخانہ منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس نے دم توڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کے مکان میں تعمیری کام چل رہا تھا اور دیواروں پر سمنٹ کی گئی تھی جس پر کیورنگ کے لئے پانی ڈالا گیا تھا جس کی وجہ ساری دیوار اور فرش پانی سے تر ہوچکا تھا جس کی وجہ برقی رو خاتون کے جسم میں تیزی کے ساتھ دوڑ گئی۔ خاتون کی اچانک موت پر سارا علاقہ غم کے ماحول میں ڈوب گیا۔