گمبھی راؤ پیٹ /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ کے می سیوا سنٹر میں اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد برانچ گمبھی راؤ پیٹ کی جانب سے کسٹمر سرویس سنٹر کا آغاز عمل میں آیا ۔ اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد برانچ گمبھی راؤ پیٹ کے روبرو واقع ونایکا اے پی آن لائین سیوا کیندر ( کملاکر ریڈی می سیوا ) میں آج بنک منیجر ڈی سریدھر نے اس سرویس کا آغاز کیا ۔ اس کسٹمرس سرویس سنٹر میں کھاتہ دار اپنی رقم جمع کروانے کے علاوہ کراپ لون ، مہیلا گروپ لون وغیرہ کی رقم بھی جامع کی جاسکے گی ۔ مالک می سیوا نے بتلایا کہ اس سرویس سنٹر میں 25 ہزار روپئے رقم تک ڈپازٹ کرانے کی سہولت فراہم ہوگی ۔ امکان ہیکہ اس SBH کے کسٹمرس سرویس سنٹر کے آغآم پر بنک میں کھاتہ داروں کی تصدیق میں کمی ہوگی کیونکہ کچھ دنوں سے بنک میں کھاتہ داروں کا ہجوم دیکھا جارہا تھا ۔ اس کے علاوہ موضع رمناپیٹ اور نرمال میں بھی اس سرویس کا آغاز عمل میں لایا گیا ۔