گمبھی راؤ پیٹ /19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ کے ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم ونیز پرائمری اسکول اردو میڈیم میں 19 نومبر کو یوم اطفال کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ہائی اسکول کے سطح کے طلباء آصفحہ ، نہاں تبسم ، علی شاہ مسکان ، شگفتہ شہنین ، نمیرہ ناز ، راشیدہ بیگم ، حفیضہ بیگم ، صدام حسین ، عبدالنبی ، عبدالحمید کے علاوہ پرائمری سطح سے شبانہ بیگم ، فرحانہ ، رومانہ ناظنین ، نسیم ، مسکان تبسم وغیرہ شامل ہیں ۔ جنہوں نے بہ خوبی اساتذہ کا کردار ادا کیا ۔ بعد ازاں بضمن یوم اساتذہ ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تعلیمی کمیٹی کے صدر محمد احمد ، محمد نواز معین الدین نے شرکت کی ۔اس موقع پر گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول عبدالعظیم الدین ، اساتذہ شفیع احمد ، رضوانہ تبسم ، شاہدہ تبسم ، شیخ شبیر وغیرہ موجود تھے ۔