گمبھی راؤ پیٹ /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پنچایت چناؤ کے تحت آج حلقہ اسمبلی سرسلہ کے مستابار یلاریڈی پیٹ ، ورناپلی اور گمبھی راؤ پیٹ میں دوسرے مرحلے کی پرامن رائے دہی عمل میں آئی ۔ بعض مقامات پر امیدواروں کے حامیوں کے درمیان بحث و تکرار ، دھکم پیل کے علاوہ رائے دہی مجموعی طور پر پرامن رہی ۔ منصفانہ جمہوری انداز میں رائے دہی کیلئے انتظامات کئے گئے تھے ۔ ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے پولیس کی جانب سے وسیع انتظامات کئے گئے رات کے اوقات بھی پولیس کی گاڑیاں گشت کرتی رہی۔ رائے دہندوں کے درمیان شراب رقومات کی تقسیم سے متعلق افواہوں کا بازار گرم رہا ۔ ضلع ایس پی سرسلہ بی جے راہول ہیگڑے ، انچارج ملگڑ یاسمین کے علاوہ دیگر ضلعی اعلی عہدیداروں نے حالات پر کڑی نظر رکھتے ہوئے جائزہ لے رہے تھے اور ان قائدین بعض مقامات پر پولنگ مراکز کا بھی معائنہ کیا ۔ صبح کے اوقات کار ہی سے رائے دہندوں کو پولنگ مراکز کو رواں دواں دیکھا گیا ۔ جس کی وجہ سے پولنگ کا تناسب بہتر رہا ۔ یلاریڈی پیٹ میں 30.02 فیصد رائے دہی مستاباد ہیں 81.69 فیصد رائے دہی اور گمبھی راؤ پیٹ میں 81.65 فیصد رائے دہی نوٹ کی گئی ۔