گمبھی راؤ پیٹ میں کسانوں کا راستہ روکو احتجاج

گمبھی راؤ پیٹ۔/3اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی کٹوتی کے خلاف آج گمبھی راو پیٹ میں کسان برادری نے گاندھی چوراہے پر زبردست احتجاجی راستہ روکو مظاہرہ کیا۔ جنہیں مقامی اپوزیشن جماعتیں جن میں کانگریس و بھارتیہ جنتا پارٹی شامل ہے تائید حاصل تھی۔ مسلسل برقی کٹوتی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مخالف حکومت نعرے بازی کی۔ کانگریس قائدین جن میں کانگریس کے ایم پی ٹی سی رکن حمید الدین خالد کے علاوہ وینکٹ سوامی، اے بالیا، راجندر ریڈی، محمد قطب الدین ، سید شرف الدین ہاشمی ، یسین حسین، عبدالوحید، رمیش، پتی سوامی، روی، کرشنا ریڈی وغیرہ شامل تھے۔ حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے انتخابی منشور میں زرعی ضروریات کی تکمیل روزانہ 9گھنٹے برقی سربراہی کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے برخلاف ایک دو گھنٹے برقی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے جس کی وجہ کاشتکاروں کو کافی نقصان ہورہا ہے اور فصلیں سوکھ رہی ہیں جبکہ کاشتکاروں نے بطور سود قرض حاصل کرتے ہوئے اناج بویا تھا جو ناکافی پانی کی سربراہی کی وجہ سے فصل سوکھ رہی ہے ۔اس موقع پر اپوزیشن قائدین نے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور مقامی رکن اسمبلی و ریاسی وزیر پنچایت راج، انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راؤ سے استعفی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں راستہ روکو احتجاجی مظاہرے کے سبب مسافرین کو ہورہی دشواریوں کے پیش نظر پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کو حراست میں لیکر بعد ازاں رہا کردیا گیا۔