گمبھی راؤ پیٹ ۔ 27 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے سستی شراب کی نئی پالیسی کے خلاف آج گمبھی راؤ پیٹ میں کانگریس کی جانب سے زبردست راستہ روکو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ صدر منڈل کانگریس اے سوامی کی قیادت میں گاندھی چوک پر تقریباً زائد دو گھنٹے کئے گئے اس راستہ روکو مظاہرے کے سبب یہاں گاڑیوں کی آمد رفت کا نظام متاثر ہوگیا اور خانگی و آر ٹی سی گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافرین کو بھی کئی مشکلیں پیش آئی ۔ بعدازاں ان احتجاجی کانگریسوں کو پولیس سے مداخلت کرتے ہوئے ٹریفک کو بحال کردیا ۔ اس موقع پر ان کانگریسی قائدین اخباری نمائندوں سے کہا کہ شراب کی عام فروختگی کی وجہ اس کا راست اثر عوامی زندگیوں اور ان کی صحت پر پڑتا ہے ۔ قائدین یکم ستمبر سے سستی شراب ( چپلیکر ) کی فروخت کی اجازت سے اگر حکومت دستبرداری اختیار نہیں کریگی تو اس کے بُرے نتائج برآمد ہونگے اور کانگریس پارٹی اس کے خلاف اعلی سطح پر مظاہرے کریگی ۔ اس وقت قائدین کرشناریڈی ، قطب الدین ، سرینواس ، شام ، لکشمن نارائن گوڑ وغیرہ موجود تھے ۔