گمبھی راؤ پیٹ۔/18جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحصیل آفس گمبھی راؤ پیٹ میں تحصیلدار اور دیگر ضروری اسٹاف کی کمی کی وجہ عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرٹیفکیٹ اور دیگر ضروری کارروائیوں کی انجام دہی کی غرض سے آنے والی عوام کو مستقل طور پر خدمت گذار تحصیلدار اور دیگر اسٹاف نہ ہونے کی وجہ ہورہی دشواریوں کا ذکر کرتے ہوئے یہاں مستقل تحصیلدار کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کی جانب سے دھرنا منظم کیا گیا۔ کانگریس قائدین جن میں سوامی، حمید الدین خالد، محمد قطب الدین وغیرہ نے اخباری نمائندوں کو تحصیل آفس کی ابتر حالت سے واقف کروایا اور علاقہ کے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً تحصیل آفس گمبھی راؤ پیٹ کے لئے مستقل طور پر خدمات انجام دینے والے عہدیدار کو تعین کریں تاکہ عوام کا ہر کام وقت پر ہو اور تحصیل آفس کو ان کی جانب سے کئے جانے والے چکروں کو کم کیا جاسکے گا۔
سب انسپکٹر پولیس ٹریفک میدک
معطل، سرقہ کا الزام
میدک۔/18جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے سب انسپکٹرآف پولیس ٹریفک مسٹر بالکشن کو چوری کرنے پر ڈی آئی جی میدک ، نظام آباد رینج مسٹر شیوا شنکر ریڈی نے خدمات سے معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ٹریفک پولیس مسٹر بالکشن نے ٹاؤن کی ایک سوپر مارکٹ میں خریدی کیلئے پہنچے اور اس موقع پرانہوں نے اس شاپ سے ایک عدد سینٹ بوتل اپنے جیب میں رکھ لیا جس پر مالک شاپ نے پولیس میدک ٹاؤن میں شکایت درج کروائی تھی، جس کی بعد ازاں تحقیقات کی گئیں اور سب انسپکٹر چوری کرتے ہوئے سی سی کیمرہ میں قید ہوگئے اس طرح سے ڈی آئی جی نے چور سب انسپکٹر کو خدمات سے معطل کردیا۔