گمبھی راؤ پیٹ میں پولیس کا امن مارچ

گمبھی راؤ پیٹ۔3جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ میں 4جولائی کو ضمنی چناؤ کے تحت منعقد سرپنچ چناؤ کیلئے عوام کے درمیان پیدا شدہ خوف کا ماحول دور کرنے اور رائے دہی کو پُرامن ماحول کے ساتھ اختتام کو پہنچانے کی غرض سے آج سرکل انسپکٹر رنگاگوڑ کی زیرقیادت پولیس کا امن مارچ انجام دیا گیا ۔ اس موقع پر BSF – CRPF کے جوانوں نے مختلف محلہ جات کا احاطہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہنچے ۔