گمبھی راؤ پیٹ میں فیلڈ اسسٹنٹ ملازمین کا پکوان کے ذریعہ احتجاج

گمبھی راؤ پیٹ /29 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ مستقر میں آج فیلڈ اسسٹنٹ ملازمین تحصیلدار آفس کے سامنے پکوان جن میں مرچی اور پکوڑی کے بھجئے بناکر احتجاج کریں ۔ ملاممین کا کہنا ہے کہ احتجاج کرتے ہوئے 30 دن ہوچکے ہیں لیکن بڑی شرم کی بات ہے کہ ریاستی حکومت ہم ملازمین کے ساتھ کئے ہوئے وعدے نبھانے میں ناکام رہی ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک کنٹراکٹ ملازمین کو ریگولر نہیں کرے گی اور تنخواہوں کو حکومتی عہدیداروں کی مساوی نہیں دے گی ہم یہ احتاج کو نہیں روکنے والے ہیں اور آخری دم تک ہم فیلڈ اسسٹنٹ یونین لیڈر ستیا نارائنا فیلڈ اسسٹنٹ ملازمین جن میں محمر ضیاء الدین ، راجو ، دیویا ،ستیم ، اعجاز ، پوشوا  اور دیگر موجود تھے ۔