گمبھی راؤ پیٹ میں عازمین حج کی گلپوشی

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سال حال حج کے فریضہ کی ادائی کیلئے جانے والے عازمین حج کی آج گمبھی راؤ پیٹ جامع مسجد میں گلپوشی وشال پوشی کی گئی ۔ انتظامی کمیٹی جامع مسجد گمبھی راؤ پیٹ کے زیراہتمام بعد نماز جمعہ منعقد کردہ اس تقریب کی صدارت صدر کمیٹی سید آصف علی سعادت نے کی جس میں رواں ماہ کی 14 تاریخ کو حج کمیٹی تلنگانہ کی جانب سے جانے والے جناب محمد جلیل ( معہ والدہ ) کی گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے ان سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنی خصوصی دعاؤں میں اہلیان گمبھی راؤ پیٹ کا خیال رکھیں ۔ اس موقع پر خطیب امام مسجد ہذا جناب حافظ ابوالکلام‘ سابق صدر مسجد ہذا جناب محمد وزیر علی کے علاوہ ارکان محمد یحییٰ اسلم ‘ قطب الدین ‘ ہاشمی ‘ ولایت ‘ شفیع الدین ‘ نجم الدین ‘ ایوب وغیرہ موجود تھے ۔