گمبھی راؤ پیٹ میں سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد

گمبھی راؤ پیٹ ۔3ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ میں سوچھ بھارت پروگرام کے دوران گراما سبھا کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس گراما سبھا میں عوام نے محلہ جات میں عدم صفائی پر عوام کو ہورہی دشواریوں کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ پروگرام صرف گرام پنچایت تک ہی محدود ہے جبکہ محلہ جات میں جگہ جگہ کچرے کے انبار ہیں ۔ موریوں کی عدم صفائی کی وجہ مچھروں کی کثرت ہورہی ہے جس پر ای او بالراج نے اندرون ایک ہفتہ نشاندہی کے مقامات پر صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی بات کہی ۔ بعدازاں عہدیداروں نے 16وارڈس میں تقسیم ہوکر صفائی کا کام انجام دیا ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی ملوگاری پدما ‘ ایم پی پی گنگا سایوا ‘ سرپنچ اکاپلی بالیا ‘ ایم پی پی سرینواس راؤ ‘ ایم ای او ٹی پرشوتھم ‘اگریکلچر آفیسر راجیشوری ‘ وارڈ کونسلر محمدشفیع الدین ‘ لکشمن ‘ منڈل کوآپشن محبوب علی کے علاوہ آشا ورکرس‘ آنگن واڑی ورکرس وغیرہ موجود تھے۔