گمبھی راؤ پیٹ ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ میں آئی کے پی کے زیراہتمام خریدے جانے والے دھان کے خریدی کے مرکز کا صدرنشین منڈل پریشد سائی اوا کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ اس مرکز پر کاشتکاروں سے واجبی قیمت کے عوض دھان کی خریدی کی جائے گی ۔ اس موقع پر یم پی ٹی سی ارکان کملاکر ریڈی ، حمیدالدین خالد ، سرپنچ آکاپلی بالیا موجود تھے ۔