گمبھی راؤ پیٹ۔/11جولائی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندو مذہبی رہنما سوامی پریپورتانند کو پولیس کی جانب سے گھر پر نظر بند کرتے ہوئے ان کی جانب سے کی جانے والی دو روزہ دھارمکہ چیتنیہ یاترا کو اجازت نہ دینے کے واقعہ کے خلاف آج گمبھی راؤ پیٹ میں بی جے پی اور بی جے وائی ایم کی جانب سے بند منایا گیا۔ بی جے پی قائدین نے تمام سرکاری اور خانگی مدارس کے جماعتوں کا بائیکاٹ کروایا اور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گاندھی چوک پر راستہ روکو مظاہرہ کیا جس کے سبب یہاں کچھ وقت کیلئے آمدورفت کا ماحول متاثر ہوگیا۔ اس موقع پر بی جے پی قائدین دیواسانی کرشنا، یتی سوامی، لکشمن وغیرہ نے پولیس کی جانب سے سوامی کو زبردستی گھر پر نظر بند کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہی سوامی پریپورتا نندہ نے تلگو فلم نقاد کٹی مہیش شری رام کے خلاف اشتعال انگیزی کی وجہ شہر بلادر کردیئے جانے کے بعد اس طرح کی یاترا شروع کررہے تھے۔ بعد ازاں پولیس کی مداخلت کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کردیا اور اس موقع پرساد ریڈی، انیل، راجو، ست نارائن، بھاسکر موجود تھے۔