گمبھی راؤ پیٹ /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نوتشکیل شدہ ریاست تلنگانہ میں آج سے شروع کردہ ایس ایس سی کے سالانہ امتحان کے تحت گمبھی راؤ پیٹ میں بھی پہلے پرچہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ مستقر گمبھی راؤ پیٹ میں امتحان کیلئے 4 مراکز قائم کئے گئے ۔ جہاں انگریزی ، تلگو میڈیم کے علاوہ اردو میڈیم کے تقریباً 764 طلبہ نے شریک امتحان رہے ۔ یہ بات MEO گمبھی راؤ پیٹ ٹی پرشوتھم نے نمائندہ سیاست کو بتلائی ۔ انہوں نے کہا کہ امتحان گاہ میں نقل نویسی کی روک تھام کیلئے 4 چیف سپرنٹنڈنٹ 4 ڈپارٹمنٹل آفیسر 2 اڈیشنل ڈپارٹمنٹ آفیسر کو تعینات کیا گیا تھا ۔