گمبھی راؤ پیٹ میں آشا ورکرس کا احتجاج

گمبھی راؤ پیٹ /20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دیرانہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالکر ان کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنے کیلئے گذشتہ 48 دنوں سے جاری آشا ورکرس کی ہرتال آج 49 ویں روز میں داخل ہوگئی ۔ آشا ورکرس جن کی قیادت CITU قائدین کر رہے تھے ۔ آج گمبھی راؤ پیٹ پیدماں کراس روڈ پر راستہ روکو احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا منظم کیا ۔ یلاریڈی پیٹ ، گمبھی راؤ پیٹ کے ان آشاورکرس کی جانب راستہ روکو مظاہرے کی وجہ کاماریڈی تا کریم نگر ، کریم نگر تا کاماریڈی جانے والی اس مصروف سڑک پر سڑک دونوں جانب خانگی و آر ٹی سی کی گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئی ۔ راستہ روکو کے دوران ان آشا ورکرس نے مخالف حکومت نعرے بازی کی ۔ مسائل کی یکسوئی کے مطالبے پر گذشتہ 48 دنوں سے کام دینا بند کرے ہڑتال کر رہی ہیں لیکن حکومت اور ان کے عوامی منتخب نمائندے اس جانب کوئی توجہ دی ہے نہ ہی کوئی مثبت قدم بڑھایا ہے ۔ آشا ورکروں نے حکومت کی معنی خیز خاموشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر وعدہ فراموشی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ہم اپنے تمام مطالعات اور ہڑتال کو جاری رکھیں گے ان کیلئے ان کی جان ہی دینا کیوں نہ پڑے ۔