نئی دہلی۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق ہندوستانی بلے باز گوتم گمبھیر جنہوں نے پچھلے ہفتہ کرکٹ کے تمام کھیلوں کے مقابلوں سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔ وہ سچن تنڈولکر کے بعد دوسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں جو سب سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کا آغاز اپنے ہی وطن کی سرزمین سے 1999/2000 میں شروع کی تھی اور وہ کرکٹ میں داخل ہوئی ہیں۔ اسکور میں راہول ڈراویڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اپنے 180 سالہ کیریئر میں وہ جملہ 31,362 شاندار رنز بنائے جس میں ٹوئنٹی 20 میچس بھی شامل ہیں۔ ان رنوں میں انہوں نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر جملہ 22,484 رنز بنائے۔ جبکہ راہول ڈراویڈ کا نمبر 21,237 رہے جبکہ مشہور بلے باز سچن تنڈولکر نے 24,454 رنزوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ مقابلوں میں گوتم گمبھیر نے جملہ 10,324 رنز بنائے اور بقیہ رنز وہ ہندوستان کے ہوم گراؤنڈ پر بنائے تھے۔ بے شمار رنوں کے علاوہ ورلڈ T20، 2007ء اور 2011ء میں ان کا اہم حصہ رہا ہے جنہوں نے ان دونوں کے فائنل میچس میں سب سے زیادہ رنز بنائے تھے۔ ان کو سال 2009ء میں آئی سی سی ٹسٹ بیٹسمین آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کلکتہ نائیٹ رائیڈرس میں بھی انہوں نے شاندار حصہ ادا کیا تھا جس کی بدولت کے کے آر نے دو مرتبہ ٹائٹل حاصل کیا تھا۔