گل فروش خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد 2 جنوری (سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں ایک گل فروش خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ تاہم اس کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ جیوتی جو چلکل گوڑہ علاقہ کے ساکن کشن کی بیوی تھی۔ پیشہ سے گل فروش بتائی گئی ہے اس خاتون نے 27 ڈسمبر کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور کل رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس چلکل گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔