حیدرآباد۔16 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام)گلینڈیل اکیڈیمی انٹرنیشنل نے انڈر 14 اوپن اسکولس اینڈ کلب میں تھری آف تھری ون ڈے باسکٹ بال ٹورنمنٹ جیت لیا۔ فائنل میں اس نے رحیم پورہ کلب کو شکست دی۔ گلینڈیل نے 33پوائنٹس بنائے تھے۔ رحیم پورہ نے 15پوائنٹس اسکور کئے۔ گلینڈیل کی ٹیم عمیر احمد، پرنب ریڈی، مونیش اور نیرج پر مشتمل تھی۔ سی سی او بی نے سٹی کالج میں اس ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا تھا۔ سابق ہندوستانی کھلاڑی شمس الدین مہمان خصوصی تھے۔ گلینڈیل کوچ ابراہیم روز خان اور اسسٹنٹ کوچ سنتوش کمار تھے۔
ہندوستان کو گوام کے خلاف
1-2 کی شکست
تامونگ ۔16 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے کوالیفائنگ مرحلے میں درجہ بندی میں خود سے 33 درجہ نیچے رہنے والی ٹیم گوام کے خلاف 1-2 کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ہندوستانی ٹیم کے لئے سنیل چھتری نے مقابلے کے آخری لمحات میں گول بناتے ہوئے مہمان ٹیم کی شکست کے فرق کو کم کیا۔گوام کی یہ متواتر دوسری کامیابی ہے۔