گلگت ۔ بلتستان کو پانچواں صوبہ قرار دینا ناقابل قبول : کشمیری علحدگی پسند

سرینگر ۔ 17مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گلگت ۔ بلتستان کو پاکستان کی جانب سے اپنا پانچواں صوبہ قرار دینا ناقابل قبول ہے۔ کشمیری علحدگی پسند قائدین نے ایک مشترکہ بیان میں جس پر سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک کے دستخط ہیں، کہاکہ جموں و کشمیر ایک دیرینہ مسئلہ بین الاقوامی ادارہ میں ہے اور عالمی برادری میں اس کا فیصلہ کرنے کا تیقن دیا ہے۔
مرکز سے رام مندر کی تعمیر کیلئے قانون سازی وی ایچ پی کا مطالبہ
رانچی ۔ 17مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی قائد سریندر کمار جین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت کو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے قانون سازی کرنی چاہئے۔ رام مندر ہمارے فخر اور عزت نفس کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کو بیرونی جارحیت کا سامنا ہے لیکن ہم نے ایسی ایک نشانی کو آزادی کے بعد منہدم کردیا ہے۔