گلوکار سونو نگم 30 جولائی کواپنی42ویں سالگرہ

بالی ووڈ کی سینکڑوں فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے سُریلے گلوکار سونو نگم 30جولائی کو اپنی42ویں سالگرہ منائیں گے۔30جولائی1973کو ہر یانہ کے شہر فریدہ آباد میں پیدا ہونے والے سو نو نگم نے چار سال کی کم عمر ی سے نا مور گلوکار محمد رفیع کے گانے گاتے ہوئے اپنے والد کی رہنمائی میں گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا تاہم بالی ووڈ کی فلموں میں بحیثیت پلے بیک سنگر کے طور پر گانے کا آغاز انیس سال کی عمر سے کیا۔سو نو نگم نے باقاعدہ طور پر 1990میں ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم جنم کیلئے پہلی مرتبہ پلے بیک سنگر کے طور پر گانا ریکارڈ کر وایا اوراب تک وہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں سرفہرست اور سپر اسٹارہیروزکے لیے پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گانے ریکارڈ کرواچکے ہیں۔ سونو نگم ہندی کے ساتھ ساتھ مختلف علاقائی اورغیر ملکی زبانوں جیسے تامل،میراٹھی،پنجابی،بنگالی،ملیالم،تلگو،نیپالی میں بھی گانے گا چکے ہیں ۔ دو دہائیوں پر محیط ان کا کیرئیر اب تک کامیابی سے جاری وساری ہے۔ فلموں کیلئے اپنی آواز کا جادو جگانے کیلئے ساتھ ساتھ سو نو نگم میوزیشن، میوزک کمپوزر،ایکٹر،میوزک ڈائیریکٹر اور ٹی وی میزبان بھی ہیں اور ان تما م شعبوں میں بھی مداحوں سے داد وصول کر چکے ہیں۔