حیدرآباد۔/24 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ سنتوش نگر میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کی نعش کو نذر آتش کردیا۔ پولیس کے بموجب 26 سالہ ثانیہ بیگم جس کا تعلق پنجاب سے ہے کی شادی سنتوش نگر کے ساکن شیخ سلمان سے ہوئی تھی۔ ثانیہ بیگم پیشہ سے آرکسٹرا کی گلوکارہ تھی اور اس کا شوہر سے معمولی سی باتوں پر آئے دن جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ سلمان اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کیا کرتا تھا اور اس نے کل ثانیہ بیگم کا بہیمانہ طور پر قتل کرکے اس کی نعش کو نذرآتش کردیا اور بعد ازاں فرار ہوگیا۔ جلی ہوئی نعش سے تعفن کے نتیجہ میں اس کے پڑوسیوں نے پولیس سنتوش نگر کو آگاہ کیا اور پولیس ٹیم نے پہنچ کر نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شیخ سلمان نے پولیس میں خود سپردگی اختیار کرلی۔