حیدرآباد۔ 3 جون (ای۔میل) لٹل ماسٹر کپ ٹورنمنٹ جوکہ انڈر 12 زمرہ کے تحت کھیلا جارہا ہے ، اس میں حیدرآباد گلوب فٹبال کلب کی ٹیم نے فرسٹ لانسر اسپورٹنگ کلب کو 4-2 سے شکست دی۔ حسینی علم کے خورشید جاہ میدان پر کھیلے گئے اس مقابلے میں فاتح ٹیم کیلئے محمد احمد نے 17 ویں منٹ میں ، محمد ریاض نے 30 ویں منٹ میں ، محمد حمزہ نے 33 ویں منٹ میں اور 42 ویں منٹ میں محمد عباد نے گول کئے ۔ایک اور مقابلے میں نیو گولڈن ساکر کلب نے عباس یونین فٹبال کلب کو ٹائی بریکر میں 4-3 سے شکست دی۔
روبیل کی بنگلہ دیشی ٹیم میں واپسی
ڈھاکہ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ بولر روبیل حسین کو آج ہندوستان کے خلاف 10 تا 14 جون فتح اللہ میں منعقد شدنی واحد ٹسٹ کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔ روبیل جوکہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں شرکت نہیں کرپائے تھے، انہیں زخمی بولر شہادت حسین کے مقام پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مشفق الرحیم کو ٹیم کا کپتان بنانے کے علاوہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری انہیں ہی سونپی گئی ہے۔