گلوبل ہاسپٹلس میں شعور بیداری پروگرام

کریم نگر /28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کریم نگر میں گلوب ہاسپٹلس میں بین الاقوامی معیار کی عصری طبی سہولتوں کے بارے میں عوام کو واقف کروانے کیلئے ایک شعور بیداری پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ سی او او گلوبل ہاسپٹلس لکڑی کا پل ڈاکٹر جی چٹوپادھیائے نے یہاں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل ہاسپٹلس میں دل ، گردہ کی تبدیلی کے کامیاب آپریشن کے ساتھ ہڈیوں کی بوسیدگی کو دور کرنے عصری طریقہ کار کے ذریعہ علاج کیا جاتا ہے ۔