گلوبل ہاسپٹلس حیدرآباد پر 3 یومی ہرنیا ریپیر ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ہرنیا عام طور پر عام مسئلہ ہے ۔ لیکن اگر اس کو نظر انداز کیا جائے تو یہ پیچیدہ مسئلہ بن کر جوکھم پیدا کرسکتا ہے ۔ نظر انداز کئے جانے والے ہرنیا پیٹ کی دیوار میں کھلتے ہوئے خون کے بہاؤ کو روک دیتے ہیں ۔ اس طرح کی صورتحال سے بچنے اور اس کے انسداد کے لیے گلوبل ہاسپٹلس حیدرآباد 3 یومی ہرنیاریپیر ورکشاپ کا انعقاد کررہا ہے ۔ HSICON-2015 ( اینول ہرنیا سوسائٹی آف انڈیا کانفرنس 2015 ) تین یومی ورکشاپ 10 تا 12 ستمبر میں حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ ملک بھر سے تقریبا 350 سرجنس شرکت کر کے ورکشاپ میں ہرنیا کے علاج اور جدید ٹیکنیکس پر مباحث میں حصہ لیں گے ۔ ڈاکٹر لکشمی نے ہرنیا پر تفصیلات بتائیں ۔ ڈاکٹر کے رویندرا ناتھ چیرمین و ایم ڈی گلوبل ہاسپٹلس نے پریس کانفرنس میں اس کی اہمیت کو بتایا ۔ تفصیلات کے لیے فالگونا ہری جندیالا ڈجی ایم ہاسپٹل ہذا سے 8374211066 پر ربط کریں ۔۔