گلوبل ٹی20 درجہ بندی ہندوستان 5 ویں مقام پر

دبئی ۔3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں پاکستان نے بدستور پہلے مقام پر فائزہے۔ آئی سی سی گلوبل ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں پاکستان 286 نشانات کے ساتھ بدستورنمبرون ہے جب کہ جنوبی افریقہ 262 نشانات کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ261 کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا 261 کے ساتھ چوتھے اور ہندوستان 260 نشانات کے ساتھ پانچویں مقام پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ نیوزی لینڈ 254 نشانات کے ساتھ چھٹے، افغانستان 241 کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 227 کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 226 کے ساتھ نویں اور بنگلہ دیش220 نشانات کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ یکم جنوری 2019 سے تمام رکن ممالک کے درمیان میچز کو بین الاقوامی مقابلوں کا درجہ حاصل ہوگا اور ان کی بنیاد پر درجہ بندی بھی جاری کی جائے گی۔ اس مرتبہ گلوبل درجہ بندی میں 80 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے جن میں روانڈا اور لیسوتھو آخری مقامات پر ہیں۔