حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے کالج کے سازگار ماحول میں ایک اورینٹیشن پروگرام منعقد ہوا ۔ یہ پروگرام سال اول کے طلبہ کے لیے نئے ماحول میں پر مسرت موقع فراہم کرنا تھا ۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین ، پرنسپال جے این ٹی یو ایچ سلطان پور نے طلبہ کو پیام دیا کہ سخت محنت کریں ، مہمان اعزازی مسٹر ایس روی چندرا سی آئی معین آباد نے طلبہ کو کردار سازی کی تاکید کی ۔ سکریٹری مسٹر کے ایم عارف الدین نے طلبہ سے کہا کہ باقاعدہ پابند اور کلاس میں متوجہ رہیں ۔ ڈائرکٹر گلوبل پروفیشنل کالجس مسٹر کے ایم منہاج الدین نے بھی کردار سازی اور فیکلٹی کی جانب سے معیاری تعلیم پر زور دیا ۔ پرنسپال ڈاکٹر مسز رویندراتیواری نے استقبالیہ کلمات اور اکیڈیمی کی سرگرمیوں سے متعلق مختصر رپورٹ پیش کی ۔ ڈین ڈاکٹر ایس وجئے بھاسکر نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ کالج میں متحرک رہیں اور پروگرام کا اختتام رسمی اظہار تشکر اور قومی ترانہ پر ہوا ۔۔