گلسپی نے ساؤتھ آسٹریلیا کی کوچنگ کی پیشکش ٹھکرا دی

اڈیلیڈ ، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسٹریلیائی فاسٹ بولر جیسن گلسپی نے انگلش کاؤنٹی ٹیم یارکشائر کی کوچنگ کو ترجیح دیتے ہوئے آسٹریلین ڈومیسٹک ٹیم ’ساؤتھ آسٹریلیا‘ کی کوچنگ کا موقع گنوا دیا۔ ذرائع نے کہا کہ سابق پیسر یہ پیشکش ٹھکرا دینے کی وجہ یہ ہے کہ گلسپی کی نظریں انگلینڈ کی نیشنل ٹیم کی کوچنگ پر مرکوز ہیں۔ برطانوی میڈیا میں خبریں زیر گشت ہیں کہ گلسپی کو انگلش ٹیم کے کوچ پیٹر موریس کی جگہ ذمے داریاں سونپی جا سکتی ہیں، جو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز 1-1 سے ڈرا ہونے کے بعد شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ اس سیریز سے قبل چیرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کولن گریوز نے کہا تھا کہ اگر انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز جیسی اوسط ٹیم کے مقابل بھی ناکامی ہوئی تو تحقیقات کریں گے۔