گلبرگہ یونیورسٹی میں قومی اہلیتی امتحان کا اہتمام

گلبرگہ ۔/8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نیشنل ایلیجی بلیٹی ٹیسٹNATIONAL ELIGIBILITY TESTکے لئے سابقہ برسوں میں گلبرگہ یونیورسٹی سے درخواستیں دینے والے امیدواروں کی تعداد کافی قابل لحاظ ہوا کرتی تھی۔لیکن اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین برسوں سے دیکھنے میں آرہا ہے کہ ان درکواست دہندگان کی تعداد میں کافی کمی آگئی ہے۔ واضح رہے کہ قومی سطح پر NETامتحانات منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ امیدواروں کی کالجوںاور یونیورسٹیوں میں لیکچر دینے کی صلاحیت کا اندازہ لگایا جاسکے۔ اور پھر یہ ٹیسٹ جونئیر ریسرچ فیلو شپ کے لئے بھی ضروری ہوتا ہے۔ ایسے امیدوار جنھوں نے اپنی پوسٹ گریجویشن مکمل کرلی ہو وہ NETکے اہل ہوتے ہیں۔-11 2010تک سوالیہ پرچہ بیانیہ انداز کے ہوا کرتے تھے اور درخواست دینے والے بہت کم ہوا کرتے تھے۔ جب 2011-12میں سوالیہ پرچہ کو آبجیکٹیو ٹائیپ کا پرچہ بنادیا گیا تو اس وقت درخواست دہندوں کی تعداد 9000تھی۔ لیکن بعد کے برسوں میں اس تعداد میں تیزی سے کمی ہوتی گئی کیونکہ طلبا نے اس حقیقت کو تسلیم کرلیا کہ وہ مناسب تیاری کے بغیر یہ امتحان صحیح طور پر نہیں دے سکتے ۔ معلوم ہوا ہے کہ 2012-13میں 5940طلباء و طالبات نے NETامتحانات کے لئے درخواستیں دی تھیں لیکن ان میں سے صرف133کامیاب ہوسکے۔22امیدوار JRFکے لئے اور 111اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں کے لئے ۔ اس طرح کا جو کمزور مظاہرہ ہوا ہے اس کی سب سے بڑی وجہہ امتحان کے لئے صحیح طور پر تیاری نہ کرنا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس بار 4000تا5000درخواستیں وصول ہوسکتی ہیں۔ ٹیسٹ جون میں منعقد ہوتا ہے ۔فی الحال درخواستیں داخل کرنے کا عمل جاری ہے۔ آن لائین درخواست دینے اور بینک چالان کے ذریعہ فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ پیر ہے۔ فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ بذریعہ آن لائین جنریٹیڈ بینک چالان کسی بھی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ میں چہارشنبہ کے دن مقرر ہے ۔ یو جی سی ویب سائیٹ www.ugenetonline.inسے درخواست فارم ،اٹینڈینس سلپ،اورایڈمیشن کارڈ کا پرنٹ آئوٹ نکالنے کی آخری تاریخ 10 مئی ہے۔آن لائین درخواست فارم اور اٹینڈینس سلپ امیدوار کیجانب سے منتخب کئے گئے رابطہ کے انسٹی ٹیوٹ پر (فیس کی رسید اور کیاٹگری سرٹیفکیٹس کے ساتھ)پرنٹ آئوٹ حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15مئی مقرر ہے۔