حضرت ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی ، ریاستی وزیرقمر الاسلام اورجناب اقبال احمد سرڈگی کا اظہار تعزیت
گلبرگہ 21جولائی : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر کے ممتاز تاجر پارچہ52سالہ جناب نصیر احمد ایوب اینڈ سنس اور درگاہ شریف حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کے ڈرائیور30سالہ ملک جاہ بابا کا عثمان آباد مہاراشٹرا سے 25کیلومیٹر کے فاصلہ پرصبح 11.30اور 12.30بجے کے درمیان ایک کار حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ اس کار میں سوار دیگر تین افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں جن میں معتمد درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ جناب ایم اے حبیب صاحب و دیگر دو افراد شامل ہیں زخمیوں کو علاج کے لئے عثمان آباد کے سرکاری ہسپتال میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب جناب نصیر احمد ایوب اینڈ سنس و جناب ایم اے حبیب صاحب حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کے والد بزرگوار حضرت سید شاہ یوسفحسینی المعروف بہ حضرت راجہ قتال حسینی ؒ کے عرس شریف میں شرکت کے لئے گلبرگہ سے بذریعہ کاراورنگ آباد کے لئے روانہ ہوئے تھے کہ راستہ میں عثمان آباد کے قریب کار اور ایک لاری کے تصادم کے سبب ڈرائیور ملک جاہ بابا برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ جناب نصیر احمد کوجو شدید زخمی ہوگئے تھے ان کا ہسپتال منتقلی کے دوران انتقال ہوگیا ۔ جناب نصیر احمد ایوب اینڈ سنس کے پسماندگان میں انکی اہلیہ کے علاوہ 4لڑکے اور 2لڑکیاںشامل ہیں ۔ ڈرائیور ملک جاہ بابا کے پسماندگان میں انکی اہلیہ کے علاوہ ایک 20دن کی لڑکی بھی شامل ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جناب نصیر احمد ایوب اینڈ سنس کے افراد خاندان عثمان آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ حضرت سجادہ نشین درگاہ بندہ نواز ؒ کے فرزند اکبر و جانشین حضرت سید محمد علی الحسینی صاحب نائب صدر خواجہ ایجوکیشن سوسائیٹی ، گلبرگہ اور ان کے بھائی ڈاکٹر سید مصطفی حسینی صاحب بھی حادثہکی اطلاع ملتے ہی متاثرین سے ملاقات کے لئے عثمان ااباد روانہ ہوچکے ہیں جناب نصیر احمد ایوب اینڈ سنس کی نماز جنازہ 21جولائی کی شب 10بجیگیارہ سیڑھی حضرت خواجہ بندہ نواز کے روبرو ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد مصطفی ، مجگوری گلبرگہ میںعمل میںلائی گئی ۔نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر سینکڑوں دوست احبات ، رشت داران و خیر خواہان نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ جناب نصیر احمد ایوب اینڈ سنس حضت سید شاہ محمد محمد الحسینی صاحب سابق سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒکے مرید تھیَ۔ مرکزی سیرت کمیٹی گلبرگہ، عید گاہ ہاگرگہ و حج ہائوز گلبرگہ کے بھی رکن تھے ۔ ان کے برادران میں جناب ممحمد اسماعیل کاریگر، محمد جعفر کاریگر، محمد سلیم کاریگر، محمد ساجد کاریگر اورمحمد اشرف کاریگر شامل ہیں ۔ ممتاز کانگریسی قائد جناب عبدالقدیر چونگے مرحوم کے برادر نسبتی ہیں ۔ جناب نصیر احمد ایوب اینڈ سنس کے انتقال پرملال پر تقدس مآب حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب قبلہ ، سجادہ نشین دگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز،حضرت سید محمد علی الحسینی فرزند اکبر حضرت سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز :،تقدس مآب حضرت سید شاہ باقر شبیر حسینی سجادہ نشین روضہ خرد،گلبرگہ الحاج قمر الاسلام ضلع انچارج وزیر گلبرگہ،جناب اقبال احمد سرڈگی رکن قانون ساز کونسل کرناٹک، جناب محمد اصغرچلبل صدر نشین گلبرگہ ڈیولولپمینٹ اتھارٹی حضرت سید شاہ تقی اللہ حسینی چیف ایڈیٹر روزنامہ کے بی این ٹائیمز ، مولانا سید عبدالرشید صدر مدرس دارالعلوم دینیہ درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ِ ؒ مولانا مفتی حافظ سید عبدالرئوف صاحب ،استاذ دار العلوم دینیہ درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ سینئری صحافی جناب ایم اے حکیم شاکر مدیر کے بی این ٹائیمز، سینئیر صحافی جناب حامد اکمل ، سینئیر صحافی و نامہ نگار منصف ڈاکٹر ماجد داغی ، جناب محد حامد رضا کاریگر مدیر ہفتہ وار طلوع سحر، پروفیسر عبدالحمید اکبر گلبرگہ یونیورسٹی کے علاوہ شہر کے کی کئی ایک ممتاز شخصیتوں نے جناب نصیر احمد ایوب اینڈ سنس اور ڈرائیور ملک جاہ بابا کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے ان دونوں کے افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا ہونے کی دعا کی ہے ۔