گلبرگہ ۔ 4 ۔ ستمبر ( ذریعہ ڈاک ) بلاک ایجوکیشن آفیسر گلبرگہ ( شمال ) کی جانب سے تعلقہ سطح اردو تعلیمی میلہ کے ضمن میں مقابلہ جات شہر کے سٹی اکیڈیمی کالج میں منعقد ہوئے جس میں اردو مدارس کے طلباء و طالبات نے 13 مختلف تہذیبی و ثقافتی مقابلہ جات میں حصہ لیا ۔ جس میں برجستہ تقریری مقابلے میں ماریہ طہورہ بنت محمد مبین احمد ( کالی حویلی ) متعلم جماعت ہفتم الامین اردو اسکول خونی الاوہ گلبرگہ نے حصہ لیا ۔ برجستہ عنوان ’’ اخبار بینی کے فائدے ‘‘ پر عمدہ تقریر کا مظاہرہ پیش کیا اور انعام اول کی مستحق قرار پائیں اور طلائی تمغہ سند اور شیلڈ حاصل کیا ۔ ماریہ طہورہ کو ان کی دادی ، دادا مولوی عبدالرزاق موظف مدرس ، نانی ، نانا ، ا محمد سمیع الدین قتیل روضہ شیخ دکن گلبرگہ کے علاوہ اہل خاندان نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے عمردرازی اور ان کے روشن مستقبل کیلئے دعائیں دی ہیں ۔