کلبرگہ: 5اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پارلیمنٹ میں 25کانگریسی ارکان کو معطل کرنے کے خلاف کلبرگی میں 4اگست کو کانگریس کارکنان نے ضلعی صدر کانگریس مسٹر بھاگن گوڑا پاٹل کی قیادت میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کردیا ۔بعد ازاں احتجاجیوں نے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کی وساطت سے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو ایک یادداشت روانہ کی جس میں کانگریس ارکان پارلیمینٹ کی معطلی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔ رائچور میںبھی کانگریس کارکنان نے ٹیپو سلطان گارڈنس پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ انھوںنے کانگریسی ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو ذمہ دار قرار دیا ۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی حق کی آواز کو دبانے کے لئے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کا غلط استعمال کررہی ہے۔