گلبرگہ ۔ 25۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر محمد خواجہ گیسو دراز کی اطلاع کے بموجب حکومت کرناٹک کے محکمہ تعلیمات کے تحت ڈائیریکٹوریٹ اردو د دیگر اقلیتی زبانیں ،بنگلور اور ڈپٹی ڈائیریکٹر پبلک انسٹرکشنس گلبرگہ کے زیر اہتمام ضلعی سطح کا ایک اردو تعلیمی میلہ 27ستمبر2014بروز ہفتہ بوقت 10بجے دن بمقام نیشنل ہائی اسکول،ہفت گنبد گلبرگہ منعقد کیاجائیگا۔ اس تعلیمی میلہ کا افتتاح وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن، اوقاف، اقلیتی بہبود ، پبلک اینٹر پرائیزیس حکومت کرناٹک و ضلع انچارج وزیر گلبرگہ الحاج قمر الاسلام صدر نشین حیدرآباد کرناٹک ریجنل ڈیولوپمینٹ بورڈ کے ہاتھوں عمل میں لایا جائیگا۔ ممتاز ماہر تعلیم اقبال احمد سرڈگی ۔ایم ایل سی و سابق رکن پارلیمینٹ ،گلبرگہ ، مسٹر رادھا کرشن مدنکر کمشنر محکمہ تعلیمات گلبرگہ ، جناب الحاج عبدالوہاب عندلیب ،سابق صدر نشین کرناٹک اردو اکیڈمی ،جناب جمیل الرحمٰن ،جنرل سیکریٹری نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی،گلبرگہ ،محترمہ مہر النساء بیگم صاحبہ ڈی ڈی پی آئی (اکیڈمک ) ڈائیٹ کملاپور،تمام تعلقہ جات کے بلاک ایجوکیشن آفیسرس، جناب اصغر احمد چلبل صدربلاک کانگریس کمیٹی، شمال و نائب صدر مرکزی سیرت کمیٹی، ضلع گلبرگہ، شری وٹھل وگن صدر کرناٹک اسٹیٹ پرائیمری اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن ،بنگلور، شاخ گلبرگہ، جناب قاری محمد عبدالجلیل اردو نوڈل آفیسر ڈائیٹ کملاپور جناب میر شاہنوازعلی خان شاہین صدر مدرس نیشنل ہائی اسکول محترمہ ڈاکٹر کوثرپروین صاحبہ ممتاز افسانہ نگار ومعلمہ نیشنل ہائی اسکول شرکت کریںگے جلسہ کی صدارت شری کے جی نہومنہتاڈی ڈی پی ائی گلبرگہ کرینگے ضلعی تعلیمی میلہ کے کنویزس جناب نصرت محی الدین پٹیل اردو ای سی او ڈی ڈی پی آئی آفس گلبرگہ اردو سی آر پیز ضلع گلبرگہ نے تمام تعلقوں میں اول آنے والے طلبا وطالبات اور صدر مدرسین ومتعلقہ معلیمن ومعلمات سے خواہش کی ہے کہ وقت مقررہ پر حاضر رہ کر اس ضلعی تعلیمی میلہ کو کامیاب بنائیں۔