رکن اسمبلی کنیز فاطمہ اور دیگر کو تہنیت کی پیشکشی
گلبرگہ /26 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے ممتاز تاجر، اروما ساگر مارکیٹنگ کے پروپرائیٹر اور سینئیر کانگریسی لیڈر مسٹر عبدالجبار ساگر کی جانب سے اروما ساگر مارکیٹنگ کے صدر دفتر پر عیدالفطر کے دوسرے دن جلسہ عید ملاپ کاانعقاد عمل میںلایا گیا ۔ جناب عبدالجبار ساگر نے اس موقع پرمہمانان خصوصی محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلرگہ اور محترمہ صبیحہ آپا کے علاوہتمام مہمانان کا خیرمقدم کیا۔ رکن اسمبلی گلبرگہ اور انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے عہدہ داران مسٹر امجدجاوید صدرانجمن، ڈاکٹر ماجد داغی، معتمد عمومی ، ولی احمد خازن، عہدہ دارانجمن شاہ نواز شاہین، خواجہ پاشاہ انعامدار، ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی ارون کمار پاٹل رکن ضلع پنچایت،ہری پرساد سیٹھ جی پروپرائیٹر ہونڈا وہیکلس،نٹمل کلنتری سنتوش ٹرانسپورٹ ،شرنو گودی، راجو بھیملی، مہیش مالے، مدھو سودنسارڈا، راجیش سارڈا، شیو پتر اپا گوبی، سابق چیرمین، شفیع ہنڈے کار سابق چیرمین، عثمان ڈانگے، نعیم سیری کار قائد کانگریس ، راج گوپال ریڈی قائد کانگریس ، مہیشوری والی لیڈر بی جے پی، کش ایس بی آئی منیجر سوپر مارکیٹ، سورب تیواری فیلڈ آفیسر ایس بی آئی، اشوک منکر بی جے پی ، ارون کمار شیو مورتی،شنکر شیٹی، وجئے کمار برادر سابق چیرمیناس افطار پارٹی میںشریک تھے۔ جناب عبدالجبار ساگر نے محترمہ کنیز فاطمہ رکناسمبلی گلبرگہ اور محترمہ صبیحہ آپا کے علاوہ انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے تمام عہدہ داران اور تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں و کارکنان کے علاقہ شہر کے مختلف تجار حضرات کو تہنیت پیش کی اور تمام مہمانان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی ترتیب دیا ۔