گلبرگہ میں کئی تعمیری کاموں کی تکمیل

کمشنر کارپوریشن پی سنیل کمار کا صحافتی بیان

گلبرگہ 22ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ سٹی کارپوریشن نے حیدر آباد کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ 35کروڑ روپیوں کے ترقیاتی فنڈس کا  استعمال کرتے ہوئے شہر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر نئی سڑکوں اور ڈرینس کے تعمیری کام مکمل کرلئے ہیں ۔ کارپوریشن نے کئی ایک شہری علاقوں میں مذکورہ بالا ترقیاتی فنڈس کا بروقت استعمال کرتے ہوئے نئی سڑکیں تعمیر کی ہیں جن کے بازو نالے بھی تعمیر کرلئے گئے ہیں ۔ کمشنر کارپوریشن مسٹر پی سنیل کمار نے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ 2014-15کے دوران کارپوریشن کو حیدر آباد کرناٹک ڈیولوپمینٹ بورڈ کی جانب سے جو 35کروڑ روپئے جاری کئے گئے تھے، کارپوریشن نے ا ن میں سے  اب تک 19کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں ۔ مابقی کام بھی ترقی کے مراحل سے گزرررہے ہیں ۔ ان تعمیراتی کاموںمیں آزاد پور جانے والی سڑک، راجہ پور مین روڈ، سیڑم روڈ اور بارے ہلز کی سڑک کے تعمراتی کام شامل ہیں ۔ کئی ایک سڑکوں پر موجد گڑھوںکو بند کیا گیا ہے ۔ تعمراتی کاموں کے لئے بہت  سی مشینیں بیرون ملک سے منگوائی گئی ہیں ۔ 2015-16کے دوران کنکریٹ اور سیمینٹ کی سڑکیں بھی تعمیر کی گئی ہیں ۔ کارپوریشن کمشنر نے کہا ہیکہ 2015-16کے دوران کارپوریشن کو 48کروڑ روپئے کے فنڈس وصول ہوئے ۔ ان فنڈس کو 137تعمیری کاموںکی تکمیل کے لئے استعمال کیا گیا ۔ ان میں سے 83کام مکمل ہوچکے ہیں جبکہ ۔ 20کروڑ روپیوںکا استعمال کیا گیا ہے۔ 2016-17کے دوران حیدر آباد کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ نے 11کروڑ روپیوں کے فنڈس جاری کئے ہیں ۔ کارپوریشن نے ان فنڈس کا استعمال کرتے ہوئے 30مختلف کام شروع کئے ہیں ۔ کمشنر مسٹر سنیل کمار نے کہا ہے کہ مین روڈس کی تعمیر اور درستی کے کاموں کے علاوہ کارپوریشن نے شہر کی اندرونی کالونیوںبشمول شہر کے نواح میں واقع کرناٹک ہائوزنگ بورڈ  کالونی، لنگر ہنومان کالونی، گبی کالونی اور دیگر کالونیوںمیں مرحلہواری انداز میں تعمیراتی و درستی کے کام شروع کئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حیدر آباد کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ کے فنڈس کا استعمال کرتے ہوئے کارپوریشن تمام محلہ جات میں اندرونی سڑکوں کو درست کرنے اور ان کی تعمیر کرنے کے کام شروع کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔