گلبرگہ میں عرس شریف

گلبرگہ۔ 31 مئی (ای ۔ میل) فرزند اکبر حضرت خواجہ گنج بخش ؒ (نبیر حقیقی و جانشین حضرت خواجہ بندہ نوازؒ) کا 19 تا 21 شعبان کو عرس منعقد ہوا۔ 19 شعبان بعد نماز مغرب جلوس صندل بارگاہ حضرت خواجہ گنج بخشؒ سے برآمد ہوا اور میلاد و فقرہ کے ہمراہ بارگاہ حضرت ندیم اللہ حسینی پہنچا۔ 20 شعبان صبح 7 بجے رسم صندل مالی بہ دست مولانا سید شاہ حسن شبیر محمد محمد الحسنین سجادہ نشین روضہ منور خرد و خانقاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ انجام دی گئی۔ ……… سماع و تقسیم تبرکات و شربت نوشی عمل میں آئی۔ 21 شعبان صبح خدمت چراغاں اور بعد نماز عصر ختم قرآن مجید اور خدمت زیارت سے عرس کا اختتام ہوا۔ ان پرنور محفلوں میں وابستگان سلسلہ چشتیہ بندہ نوازیہ اور عاشقان اولیاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔