گلبرگہ میں شاندار سیدنا علیؓ مسجد کی تعمیر

مولانا سید محمد نظام اشرفی جیلانی کے ہاتھوں افتتاح
گلبرگہ:/22فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رنگ روڈ کی نواحی بستی بارے ہلز ،گرین ہلز کے زہرہ بی لے آئوٹ میں آج بروز جمعہ 20فروری ایک شاندار مسجد سیدنا علیؓ کا افتتاح بدست جانشین حضرت اشرف اولیا پیر طریقت مولانا سید محمد نظام اشرفی جیلانی نائب صدر سنی دارالعلوم محمدیہ ممبئی عمل میں آیا۔انہوں نے فاتحہ گذاری ۔اور حاضرین کے لیے دعا کی اوراس مسجد کی تعمیر میں تعاون کرنے والوں کے حق میں دعائے خیر بھی کی۔جناب تاج الدین پٹیل صدر مسجد سیدنا علی ؓ کمیٹی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر علما و مشائخین اور ڈاکٹر ز و انجینئرس و دانشوران شہر نے شرکت کی۔ جناب شمس الدین پٹیل ،جناب قمر الدین پٹیل ،مقبول احمد شابدی ایم ڈی گروپ،جناب شیخ عبدالرشید ایس آر کے گروپ ممبئی،مہمانان اعزازی تھے۔اس مسجد کی نگرانی پنجتن پاک خیراتی ٹرسٹ گلبرگہ کے ذمہ ہے۔مسجد کی انتظامی کمیٹی میں صدر جناب تاج الدین پٹیل کے علاوہ عبدالحکیم نائب صدر،محمد عظیم الدین سکریٹری،محمد حبیب خازن،پرویز خان ،سید نور اللہ حسینی،سید حامد،محمد نذیر،محمد عبدالسلام بطوراراکین شامل ہیں۔