گلبرگہ : /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ پروفیسرڈاکٹر وجئے لکشمی کوسگی کنوینر آل انڈیا پوئیٹیس کانفرینس گلبرگہ کے صحافتی بیان کے بموجب ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ہال، گلبرگہ یونیورسٹی میں 13مارچ تا 15مارچ 15ویں بین الاقوامی شاعرات کی سہ روزہ کانفرینس منعقد کی جائیگی ۔ کانفرینس کا افتتاح صبح دس بجے سابق چیف منسٹر کرناٹک مسٹر این دھرم سنگھ کریں گے۔ حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کتابوںکی رسم اجرائی انجام دیں گے۔مہمانان خصوسی میںڈاکٹر شرن بسپا اپا مہاراج پیٹھادی پتی، شری شرن بسویشور سمستھان ، گلبرگہ ، محمد اکرم لاری آذاد بانی و سرپرست اعلیٰ آل انڈیا پوئیٹیس کانفرینس کے علاوہ مختلف شعبہ حیات کی ممتاز شخصیتیں اس کانفرینس میں شرکت کریں گی۔ ڈاکٹروجئے لکشمی کے بیان کے بموجب گلبرگہ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی عالمی سطح کی شاعرات کی کانفرینس ہے جس میں بیرون ی ممالک سے مختلف شعبہ حیات میںخدمات انجام دینے والی خواتین اور شاعرات کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستون سے 1500سے زیادہ فنکار خواتین شرکت کریں گی ۔ اس موقع پر 50سے زائد ایسی خواتین کو جنھوںنے خواتین میں پوشیدہ صلاحیتوںکو اجاگر کرنے کے لئے جدو جہد کی ہے انھیں مختلف اعزازات سے نوازا جائیگا۔ علاوہ ازیں مختلف میدانوںمیں جنھوں نے نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے مردوںکے شانہ بہ شانہ باوقار اندار میں خدمات انجام دی ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی اعزازات دئے جائیں گے۔ اس موقع پر ممتاز صحیفہ نگار اور صدر لوک ساہتیہ منچ گلبرگہ ڈاکٹر ماجد داغی نے کہا کہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک چونکہ اردو کا گہوارہ رہا ہے اس لئے گلبرگہ کی مذکورہ بالا کانفرینس کے موقع پر اردو کی شاعرات پر مشتمل ایک اردو مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے جو 14مارچ کی شام 6بجے بابا صاحب امبیڈکر ہال میں بصدارت ڈاکٹر فوزیہ چودھری صدر نشین کرناٹک اردو اکیڈمی منعقد ہوگا۔ اس مشاعر ہ میںمہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی، ڈاکٹر شمیم ثریا سابق پرنسپل بی بی رضا ڈگری کالج، محترمہ صبیحہ آپا نور الاسلام کے علاوہ مسٹر روئف قادری صدر اکھل بھارت اردو منچ، ڈاکٹر ماجد داغی صدر لوک ساہتیہ منچ اور ریحانہ بیگم نیشنل کالج ،شرکت کریں گے ۔ اس مشاعرہ میں ممتاز شاعرہ مہ جبین نجم میسور، ریحانہ نواز کلکتہ کے عالوہ کشمیر ،حیدر آباد اور بنگلور و کلکتہ کی شاعرات و مقامی میزبان شاعرات و شعراء کرام اپنا کلام سنائیں گے۔ اس سہ روزہ کانفرینس میںخواتین کے مسائل سے متعلق مختلف موضوعات پر سیمینار منعقد ہوں گے ۔ وزیر کرناٹک و صدر نشین حیدر آبادکرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ الحاج قمر الاسلام 15مارچ کے اختتامی جلسہ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریںگے۔ اس کے علاوہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے ارکان اسمبلی و قانون ساز کونسل ، ارکان پارلیمینٹ و راجیہ سبھا اور دیگر منتخب نمائیندے اس سہ روزہ کانفرینس میں شرکت کریں گے ۔