گلبرگہ میں سی سی روڈ اور ڈرین کے کاموں کا افتتاح

گلبرگہ ۔یکم ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر قمر الاسلام ررکن اسمبلی گلبرگہ و سابق وزیر کرناٹک نے چیف منسٹر کرناٹک کے خصوصی گرانٹ کے تحت بلند پروان کالونی میںسی سی روڈ اور ڈرینج کے تعمیری کاموں کے لئے 50لاکھ روپئے منظور کئے تھے ۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی نے بلند پرواز کالونی نزد مسلم ریسی ڈینشئیل اسکول ، گلبرگہ ان دونں کاموںکا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر کارپوریٹر ملیکارجن،ٹینگلی، رفیق متی مڑو،تکارام رام پورے، سفیان ،جنیدی ،یاسین اور علاقہ کے عوام کی کثیر تعداد شریک تھی ۔