گلبرگہ۔ /10ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر گلبرگہ میں پھر ایک بار شوٹ آئوٹ کا معاملہ پیش آیا ہے ۔دن دھاڑے فائرنگ کرکے ایک شخص کا قتل کرنے کے بعد شرپسندوں نے راہ فرار اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے بموجب شہر کے نواحی علاقہ کوٹنور میں آکاش وانی کے ٹرانسفارمر اسٹیشن کے قریب ایک لال رنگ کی ٹاویراویان میں سوار چار شر پسندوںنے موٹر سائیکل پر جارہے ایک شخص کو ٹکر لگادی۔جب موٹر سائیکل سوار زمین پر گر گیا تو اس وقت شر پسندوں نے تیزدھاری ہتھیاروں سے اس پر حملہ کردیا ۔پھر اس کے علاوہ حملہ آوروںنے اس شخص پر دو رائونڈ فائیرنگ بھی کردی ۔ مقتول کی شناخت 30سالہ شبیر احمدیوتھ کانگریس لیڈر ساکن واڑی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ شبیر احمد کے ساتھ ایک اور شخص جو موٹر سائیکل پر سوار تھا وہ شدید زخمی ہوگیا ۔
زخمی شخص کرسٹوفر کو شہر کے سرکاری ہسپتال میں شریک کروادیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ جاریہ سال 26فبروری کو شبیر احمد نے شمشیر نامی شخص پر واڑی میں گولیاںچلائی تھیں ۔ اس وقت شمشیر شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ اس معاملہ میں شبیر احمد کو واڑی پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ گزشتہ دیڑھ ماہ قبل عدالت نے شبیر کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔ ضمانت حاصل کرنے کے بعد شبیر احمد 9دسمبرکی صبح تین موٹر سائیکلوں پر (بشمول شبیر احمد کے )جملہ چھ افراد کے ساتھ واڑی سے گلبرگہ آرہے تھے ۔ اس دورا ن شر پسندوں نے ٹاویرا موٹر گاڑی میں موضع کوٹنور پہنچ کر ان پر حملہ کردیا ۔ اس حملہ اور فائیرنگ کی خبر سن کو پولیس نے حملہ آوروںکا پیچھا کیا ۔ حملہ آوروںنے کاولگا (بی ) گائوں کے راستہ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس کے پیچھا کرنے کے سبب حملہ آور موضع ہاگرگنڈگی کے کے قریب اپنی موٹر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ بھیڑ بھاڑ والی اس سڑک پر دن دھاڑے پیش آئے شوٹ آئوٹ کے معاملہ سے گلبرگہ کے عوام حیرت میں پڑ گئے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ شبیر احمد اور شمشیر پہلے اچھے دوست تھے ۔
لیکن کسی وجہ سے دونوںمیں نااتفاقی ہوگئی اور دشمنی کافی حد تک بڑھ چکی تھی ۔ اس واقعہ کو سن کر ایس پی امیت سنگھ ، ایڈیشنل ایس پی بی مہانتیش، ایم بی نگر کے سی پی آئی جے ایچ انعامدا، یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی حسین باشاہ اور دیگر پولیس عہدہ داران نے مقام واقعہ پر پہنچ کر جانچ پڑتا ل کی ۔یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ تحقیقات جاری ہیں ۔ دریں اثناانسپکٹر جنرل آف پولیس نارتھ ایسٹ زون ڈاکٹر ایس کے محمد نے کہا ہے کہ گلبرگہ شہر میں 9دسمبرکو جو شوٹ آئوٹ کا معاملہ ہوا ہے اس کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ واڑی کے دو گروہوںکے درمیان اختلافات کے سبب یہ قتل ہوا ۔ ملزمین کو عنقریب گرفتار کرلیا جائیگا۔ ڈاکٹر ایس کے محمد ان دنوں میں بلاری میں مقامی پولیس کی سرگرمیوںمیں مصروف ہیں ۔ میڈیا کارکنان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ گلبرگہ ریڈیو ٹرانسفارمر کے قریب شر پسندوں نے فائیرنگ کرکے واڑی کے یوتھ کانگریس لیڈر کوہلاک کردیا ہے ۔ پولیس نے شک کا اظہار کیا ہے کہ پرانی دشمنی کے سبب ہی یہ واقعہ ہوا ہے۔ ایک ہی فرقہ اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان پرانی دشمنی کے سبب یہ گروہی جنگ ہوئی