گلبرگہ میں بچوں کو اغواء کرنے کی افواہیں

گلبرگہ ۔ 20مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیتا پور کے پولیس سب انسپکٹر ناگراج لاڈے نے کہا ہے کہ چیتا پور میں کہیں سے بھی بچوں کا اغوا کرنے والوں یا انھیں غائب کردینے والوں کے بارے میں کسی بھی افواہ کی تصدیق نہیںہوئی ہے۔ یہ محض افواہیں ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس معاملہ میںکسی کو فکر کرنیکی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ چند دنوں سے علاقہ چیتاپور میں اس طرح کی افواہیں جاری تھیں ۔ کہا جارہا تھا کہ فقیروں کے بھیس میں ایک نامعلوم گروپ انسانی اعضاء کا کاروبار کرنے کے لئے ان بچوں کا اغوا کررہا ہے ۔ اس ضمن میں اغواء کے شبہ میں چیتاپور ریولوے اسٹیشن کے قریب جمع اور ہفتہ کے دنچند معصوم افراد کے ساتھ مارپیٹ بھی ہوئی تھی ایک ذہنی توازن سے محروم شخص کو بھی لوگوں نے بچوںکا اغوا کرلینے والے شخص کے شبہ میں پکڑ لیا تھا لیکن پولیس کی تحقیق کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا ۔ ان افراد کو پولیس تحویل میں بھی دے دیا گیا تھا ۔لیکن الزامات غلط ثابت ہونے پر انھیں رہا کردیا گیا ۔ بچوں کے اغوا کی افوہیں سوشیل میڈیا پر بھی ڈال دی گئی تھیں جس کے سبب لوگوں میں دہشت پھیل گئی تھی۔ واڑی پولیس اسٹیشن کے پویس سب انسپکٹر وجئے کمار نے عوام سے اپیل کی ہے وہ اس طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔